• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کیلئے تنخواہیں وقت پر دینا لازمی قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ محنت نے نجی کمپنیوں کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ملازمین کو ہر ماہ کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ پہلی تاریخ تک ادا کرنا لازمی ہوگا۔ 

یو اے ای کی وزارتِ محنت کے حکام کے مطابق تنخواہوں میں تاخیر کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔

وزارتِ محنت نے کہا ہے کہ پہلی تاریخ گزرنے کے بعد تنخواہ کی ادائیگی کو سسٹم میں تاخیر تصور کیا جائے گا جس پر متعلقہ کمپنیوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 

اس اقدام کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی صرف نجی شعبے کی کمپنیوں پر لاگو ہوگی جبکہ سرکاری ادارے اس قانون میں شامل نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید