• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا کو نشانے پر لے لیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر نشانے پر لے لیا اور اسے فیک نیوز میڈیا کہہ کر پکارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈال دے اور شکست تسلیم کرلے تب بھی فیک نیوز میڈیا نہیں مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز میڈیا کے ممبر اُس وقت بھی ہیڈ لائن لگائیں گے کہ ایران نے امریکا پر شاندار فتح حاصل کی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس اور میڈیا نے اپنی راہ کھودی ہے، یہ پاگل ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید