تہران میں ایران کی جانب سے قائم کی گئی خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی نے باقاعدہ طور پر اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لانچ کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق نئی اتھارٹی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت، نگرانی اور آپریشنل معاملات سے متعلق معلومات اور اپ ڈیٹس جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ ایران نے چند روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے انتظام اور نگرانی کے لیے ہرمز اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے خطے میں ایک اہم اور حساس پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، اس لیے ایران کی حالیہ پیش رفت پر عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔