انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے کارکنان اور صوبائی وزیر اقبال وزیر کے درمیان ہاتھا پائی کے معاملے پر صلح ہوگئی۔
مذاکرات کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرسیف بھی موجود تھے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایف کے صدر علامہ اقبال اور صوبائی وزیر کے درمیان غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور صوبائی وزیر اقبال وزیر کے مابین تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد آئی ایس ایف نے احتجاج کی کال دی تھی۔
تاہم احتجاج سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی ایس ایف کے مابین کامیاب مذاکرات ہوئے اور محمود خان نے معاملہ کی انکوائری کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی۔
کمیٹی میں پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور، مراد سعید، مینہ خان، کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف شامل تھے۔