• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے میونخ میں قونصل خانہ قائم کردیا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان نے جرمنی کے تاریخی شہر میونخ میں قونصل خانہ قائم کردیا، وہاں پر سفارتکاری کے منجھے ہوئے افسر شفاعت کلیم کو پہلا قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں یہ 123واں سفارتی مشن ہے ، سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک میں جرمنی چھٹا ملک ہے جہاں دو یا دو سے زیادہ قونصل خانے ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے وزیراعظم شہباز شریف کو جرمنی کے سرکاری دورے پر بلایا ہے۔ اس طرح وزیر اعظم شہباز شریف اگلے سال جرمنی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جرمنی کے چانسلر کے ساتھ میونخ کا دورہ کریں گے اور وہاں قونصلیٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری نے میونخ کے نئے قونصل خانے کا دورہ کرنے کے بعد اسلام آباد کو بتایا کہ نئے سفارتی مشن میں ضرورت کے تحت عملہ اور افسران پوسٹ کردئیے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید