• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2075 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوسکتا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) گولڈ مین سیچس کے تحقیقی مقالے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اگر پاکستان مناسب منصوبہ بندی کرتا ہے تو 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائے گا۔

 ماہرین معیشت کیون ڈالے اور ٹیڈس گیڈمناس نے ’دی پاتھ ٹو 2075‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ 2075تک ممکنہ طور پر دنیا کی 5بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا ور نائجیریا ہوں گی۔

 گولڈمین سیچس تقریباً 2دہائیوں سے ممالک کے طویل المدت میں شرح نمو کے حوالے سے تجزیہ کر رہا ہے، اس نے ابتدائی طور پر برکس ممالک (بی آر آئی سی) کی معیشتوں کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنا شروع کیں، تاہم گزشتہ 10برسوں سے انہوں نے تخمینوں کے لیے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے 70 ممالک تک بڑھایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید