• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کیلئے پولیس حکام کا دیگر صوبوں سے بھی رابطے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کے لیے پولیس حکام نے دیگرصوبوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔کارروائیوں کیلئے تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف سندھ،پنجاب اور بلوچستان سے بیک وقت کارروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو تینوں صوبوں کے بیچ موجود ہیں، ایک صوبہ کارروائی کرے تو ڈاکوؤں کو بھاگنے کا راستہ مل جاتا ہے اس لیے کچے کے محل وقوع کے مطابق تینوں صوبوں کی پولیس کو ایک ساتھ کارروائی کرنی ہوگی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کریگی۔ تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن سے کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکوؤں کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔
اہم خبریں سے مزید