کراچی( افضل ندیم ڈوگر )لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد معمولات کی بحالی کیلئے بینالاقوامی فلائٹ آپریشن دن بھر بند رہا جو رات گئے بحال کردیا گیا اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اندرون ملک کی پروازوں اور کارگو جہازوں کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ دن میں ہی بحال کردی گئی تھی۔ آتشزدگی سے تباہ لاہور ایئرپورٹ کا امیگریشن مینجمنٹ سسٹم رات 10بجے آن کردیا گیا۔ آئی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔ کوالالمپور سے باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 131نے لاہور ایئرپورٹ پر پہلی لینڈنگ کی۔ لاہور کیلئے بین الاقوامی اور مقامی لگ بھگ 26 پروازیں منسوخ کی گئیں۔