• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی پر کتنے ثبوتوں کی ضرورت؟ ہم نے کچھ نہ کرکے بھی بہت بھگتا، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ا یک سال پہلے نو مئی کو جو مناظر میڈیا پر دیکھے وہ 75سالہ تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا ، ہم نے کچھ نہ کرکے بھی بہت کچھ بھگتا ہے ہم عدالتوں سے پوچھ رہے ہیں کہ اور کتنا انتظار کرنا ہے اور کتنے ثبوتوں کی ضروت ہے، یہ پاکستان کے نظام انصاف کے لئے بھی سوال ہے،وہ جمعرات کو پاکستان ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین ، ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جو کچھ پی ٹی آئی کی قیادت نے احکامات اور ہدایت کے زریعے کیا اس پر کیا ایکشن ہوا ،خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، کور کمانڈر آفس اور جناح ہاؤس پر حملے پر کیا سزا دی گئی یہ وہ کچھ ہے ،جس کوکرنے کا تصور پاکستان کر نہیں سکتا ۔
اہم خبریں سے مزید