• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلن اور آئین کی خلاف ورزی پر عبدالوہاب قاضی بی این پی سے خارج

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر ون کلی اشکنہ ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب قاضی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے ٹکٹ اور انتخابی نشان پر کامیاب ہوئے لیکن کامیابی کے بعد مسلسل پارٹی ڈسپلن اورآئین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے اوربلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارٹی پالیسی کے خلاف مخالف امیدوار کی حمایت کی جس کے نتیجے میں ضلع کی طرف سے انہیں آئین کے مطابق شوکاز جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی گئی لیکن عبدالوہاب قاضی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا لہٰذا ان کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے خارج کیاجاتاہے۔درایں اثناء ایک اور مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی این پی ضلع آواران کے ضلعی صدر حبیب اللہ محمد حسنی ،سینئر نائب صدر عبدالوحید رخشانی ،تحصیل صدر قادر بخش ساجدی ،میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر ایک کے کونسلر محمدبخش بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارٹی پالیسی کے خلاف مخالف پینل کے امیدوار کی تائید وحمایت کرتے چلے آرہے ہیں جو پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا انہیں بذریعہ اخباری بیان شوکاز نوٹس جاری کیاجاتاہے کہ وہ 7یوم کے اندر وضاحت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید