• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی زہریلی گیس اخراج کیس اے کلاس کرنے پر ہائیکورٹ برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق مقدمہ اے کلاس کرنے پر موجودہ تفیتشی افسر کو تبدیل کرنے اور آئندہ سماعت پر متعلقہ ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی لیگل کو خود پیش ہونے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر ایس ایس پی کیماڑی، تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام پیش ہوئے،کیس اے کلاس کرنے پر چیف جسٹس برہم ہوگئے، عدالت نے ریمارکس دیئے بغیر پوسٹ مارٹم کیس اے کلاس کردیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کب سے تفتیش کر رہے ہو، تفتیشی افسر نے کہا کہ 3 ماہ سے، پی پی سی 173کے تحت مقدمہ اے کلاس کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پتا ہے 173کیا ہے پڑھ کر سناؤ، تفتیشی افسر نے پڑھ کر سنایا، عدالت نے ایس ایس پی کیماڑی اور ڈی ایس کو روسٹرم پرطلب کر لیا، عدالت نے ایس ایس پی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے اے کلاس کیا ہے،ایس ایس پی نے کہا کہ مجھے مکمل معلومات نہیں ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار اس کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر مدعی مقدمہ نہیں چلانا چاہتا تو آپ نے کیس روک دیا؟ تفتیشی افسر کا کام ہے کہ وہ اپنی تفتیش مکمل کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید