• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان فیصل ماں اور اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے، صبا فیصل کی پوسٹ ڈیلیٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل اپنی اہلیہ نیہا اور ماں کے دفاع میں سامنے آگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو مختلف پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو ان کے معاملات پر سوچ سمجھ کر بولنے کی درخواست کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے پہلے اپنی اہلیہ نیہا سلمان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’بس بہت ہوگیا، اپنی زبان اور ناگوار خیالات سنبھال کر بات کریں، وہ میری بیوی اور میرے بیٹے کی ماں ہے اور آپ سب کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیئے‘۔

اہلیہ کے دفاع میں آواز بلند کرنے کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، تاہم دونوں پوسٹ کے کمنٹس سیکشن کو سوشل میڈیا صارفین کے لیے بند کردیا۔

انہوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ ’امی بھی میری ہیں اور نیہا بھی میری بیوی ہے، اس لیے برائے مہربانی تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کے اعلان اور فنکاروں کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی والی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید