• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موذی مرض کینسر میں مبتلا انجلین ملک اب کیسی ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے زندگی کی یہ بازی جیت لی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ خوش خبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حالیہ میڈیکل اسکینز کلیئر آ گئے ہیں، وہ اس وقت کینسر فری ہیں۔ تاہم انہوں نے بیماری کے دوبارہ لوٹ آنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کلیئر اسکین ایک کامیابی ہے، مگر سفر جاری رہتا ہے۔

اینجلین ملک نے لکھا کہ طبی لحاظ سے کسی کو مکمل طور پر کینسر فری قرار دینے کے لیے 2 سے 5 سال تک مسلسل کلیئر اسکینز درکار ہوتے ہیں، اور بعض اوقات اس میں 10 سال بھی لگ جاتے ہیں۔ لہٰذا میں اس وقت، کم از کم آج کے دن کے لیے کینسر فری ہوں، مگر یہ سفر ابھی بہت طویل ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ دن امید لے کر آتے ہیں، کچھ خوف، مگر میں ہر دن کا سامنا حوصلے کے ساتھ کرتی ہوں۔ آج پر شکر گزار ہوں، کل کے لیے تیار ہوں اور کبھی ہار نہیں مانوں گی۔

اینجلین ملک کی اس پوسٹ پر مداحوں، دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید