• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے: آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی—فائل فوٹو
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی—فائل فوٹو

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میرے سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یہ بات کہی۔

اپنے کیس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ عدالت کی جج ریٹائر ہو چکی ہیں، اب کیس کی سماعت کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ ملی ہے۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ 4 برس ہو گئے لیکن میرے خلاف کیس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے قومی احتساب بیورو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ فیل ہو چکا ہے، اسے ختم ہو جانا چاہیے لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں، مگر وہ اس عہدے کے زیرِ استعمال ہے۔

آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ڈاکٹر سیف الرحمٰن بہتر انتخاب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید