• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار احمد نے انگلش بیٹرز کے ساتھ ساتھ علیم ڈار کو بھی پریشان کردیا

ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش بیٹرز کے ساتھ ساتھ امپائر علیم ڈار بھی ابرار احمد کی جادوئی اسپن بولنگ نہ سمجھ پائے۔

ملتان میں جہاں انگلش بیٹرز کو ابرار احمد کو کھیلنے میں مشکلات ہورہی تھیں وہیں امپائر علیم ڈار بھی تھوڑے پریشان دکھائی دیے۔

 دنیا بھر میں اپنے صحیح فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے علیم ڈار نے ملتان میں پاکستان کی جانب سے 3 مواقع پر آؤٹ کرنے کی اپیل پر ’ناٹ آؤٹ‘ کا جواب دیا۔

بعداذاں پاکستان کی جانب سے امپائر کے فیصلے کے خلاف ری ویو لینے پر پتا چلا کہ علیم ڈار کے فیصلے غلط تھے، یوں پاکستان نے انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

علیم ڈار کی ایک نہیں بلکہ توغیر متوقع 3 غلطیاں دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے جس کے بعد ان نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا اور صارفین نے اس پر میمز بھی بنائیں۔

ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ یہ دنیا میں کیا ہورہا ہے؟ علیم ڈار غلط  فیصلے دے رہے ہیں اور بابر صحیح ری ویوز لے رہے ہیں۔

ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ لڑکوں نے علیم ڈار کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

فرید خان نامی شخص نے لکھا کہ علیم ڈار کو ایک ہی اوور میں 2 مرتبہ اپنے فیصلے تبدیل کرنا پڑے، میں نے زندگی میں سب کچھ دیکھ لیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 22 اوورز کرا کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید