ملتان میں مقامی زمیندار کی شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا ہے اس سے قبل بھی شیرنی کئی بچوں کو جنم دے چکی ہے۔ پیدا ہونے والے 4میں سے ایک بچہ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا جبکہ تین بچے صحت مند ہیں ۔
زمیندار فضل عباس کی شیرنی نے ساتویں مرتبہ بچوں کو جنم دیا ہے اور اب تک 21 بچے پیدا کئے ہیں جو فضل عباس نے دوستوں کو تحفے میں دے دیئے ۔
تین روز قبل پیدا ہونے والے یہ بچے اب صحت مند ہیں، ان کے پنجرے میں الگ سے ائیر کولر لگائے گئے ہیں تا کہ ٹمپریچر کو کم کیا جا سکے، شیرنی بچوں کو پیار بھی کرتی ہے اور حفاظت کے لیے اپنے منہ میں ڈال کر رکھتی ہے۔
فضل عباس کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں جو ان کی شیرنی نے 7مرتبہ بچوں کو جنم دیا ہے اور یہ بچے بھی کچھ عرصے کے بعد تحفے میں دے دیں گے۔