• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک اہل کاروں کی نفری بڑھائی جائے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روٹ پر جہاں گنجائش ہے ، وہاں بہتر متبادل راستے بنائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو یونیورسٹی روڈ اور بی آر ٹی ریڈ لائن کے پورے روٹ پر جہاں گنجائش ہے وہاں شہریوں کے لیے بہتر متبادل راستے بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے کہ منصوبے کی تعمیر سے سڑک پر عام ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے ۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو مؤثر ٹریفک پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک اہل کاروں کی نفری بڑھائی جائے تاکہ یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کی بہتر رہنمائی ہو سکے ۔
اہم خبریں سے مزید