• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 281 رنز کی برتری، 5 وکٹیں باقی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 281 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

بین ڈکٹ 79، جوروٹ 21، اولی پوپ اور ول جیکس 4 ، 4 اور زیک کراؤلی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ابرار احمد کے گراؤنڈ میں ہونے کے باعث انگلش ٹیم دوسری اننگز کا آغاز کچھ خاص انداز میں نہ کرسکی۔

ابرار احمد نے زیک کراولی کو 3 کے اسکور پر رن آؤٹ جبکہ ول جیکس کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ابرار احمد نے انگلش بیٹرز کی ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں بھی ابرار کی عمدہ بولنگ

ابرار احمد نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی جو روٹ کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے 79 رنز پر ابرار احمد نے جو روٹ کو 21 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کے لیے ابرار احمد نے چوتھی وکٹ 149 رنز پر حاصل کی، انہوں نے بین ڈیکیٹ کو 79 رنز پر بولڈ کیا۔

انگلینڈ کو پانچواں نقصان 155 رنز پر ہوا جب اولی پوپ 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز

اس سے قبل بابر اعظم اور سعود شکیل نے پہلی نامکمل اننگز 2 وکٹ 107 رنز سے دوبارہ شروع کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز کے اضافے کے بعد گری جب کپتان بابر اعظم کو 75 رنز پر فاسٹ بولر رابنسن نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 158 رنز پر گری جب ٹیسٹ کیریئر کی دوسری نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل کو جیک لیچ نے 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے ہی پاکستان کی پانچویں اور چھٹی وکٹ حاصل کی، انہوں نے محمد رضوان کو 10 رنز پر بولڈ جبکہ محمد نواز کو ایک رن پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 169 رنز پر گری جب آغا سلمان 4 رنز اور محمد علی صفر پر جو روٹ کا شکار بنے۔

قومی ٹیم کی نویں وکٹ 10 رنز کے اضافے کے بعد گری جو کہ مارک ووڈ نے حاصل کی، انہوں نے زاہد محمود کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

پاکستان کی آخری وکٹ مارک ووڈ نے حاصل کی، انہوں نے فہیم اشرف کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نہ تیز بیٹنگ کرسکا اور نہ ہی زیادہ رنز بنا سکا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم اسپنرز کے آگے دوسرا سیشن بھی مکمل نہ کھیل سکی اور پہلی اننگز میں 51.4 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈیکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 9 اوورز ہی قائم رہ سکی تھی۔

پہلا میچ، پہلا اوور اور پہلی وکٹ

پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔

انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا تھا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز کی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا انداز اپنایا، اس دوران بین ڈیکیٹ اور اولی پوپ کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈیکیٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی تھی۔

ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

ابرار کے لگاتار 7 شکار

ڈیبیو کرنے والے بولر نے انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور اس دوران انہوں نے 164 رنز پر چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔

انگلش بیٹر اولی پوپ کو ابرار احمد نے 60 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔

انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان کے مسٹری اسپنر نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پویلین بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

انگلینڈ کے 228 کے مجموعی اسکور پر ابرار احمد نے کپتان بین اسٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی تمام وکٹس ابرار احمد ہی حاصل کریں گے تاہم زاہد محمود نے ایسا نہیں ہونے دیا تھا۔

زاہد محمود نے انگلینڈ کے اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کیا تھا۔

2 پاکستانی اسپنرز نے پوری انگلش ٹیم کو آؤٹ کردیا

پہلی اننگز میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 22 اوورز کرا کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ زاہد محمود نے 7.4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کے فہیم اشرف، محمد علی اور محمد نواز پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید