انجری میں گھری پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجری میں بہتری آنے کے بعد ملتان میں بولنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ سے قبل نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نسیم شاہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے جو کہ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔