وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔
چوہدری سالک حسین نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے مستقبل میں بھی ساتھ چلتے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچنے پر حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔
ملاقات میں حسین نواز، حسن نواز اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔