• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کا مرض قابل علاج ہے، ڈاکٹروں نے تسلی دی ہے، بیٹا فردوس جمال

مزید ٹیسٹوں سے معلوم ہوگا کہ کینسر سے متاثرہ حصہ کونسا ہے، حمزہ فردوس جمال
مزید ٹیسٹوں سے معلوم ہوگا کہ کینسر سے متاثرہ حصہ کونسا ہے، حمزہ فردوس جمال

پاکستانی ٹی وی، فلم اور اسٹیج انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

والد کے کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا بیان سامنے آیا ہے۔

فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا کہنا ہے کہ والد صاحب کو کافی عرصے سے گردوں میں تکلیف کی شکایت تھی۔

حمزہ فردوس نے بتایا ہے کہ والد کا مرض قابل علاج ہے، ڈاکٹروں نے تسلی دی ہے، مزید ٹیسٹوں سے معلوم ہوگا کہ کینسر سے متاثرہ حصہ کونسا ہے۔

اداکار کے بیٹے حمزہ فردوس کی جانب سے عوام سے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص سے متعلق افسوسناک خبر اُن کے بیٹے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔


اداکار کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے۔

انہوں نے اس پوسٹ میں مزید لکھا کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے موجود ہیں اور آپ سب اِن کے دوست، مداح اور ساتھی بھی اس کڑے وقت میں اُن کے ساتھ ہیں۔

فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھنا ہے کہ والد تمام مشکلات سے لڑ کر آگے بڑھے اور اداکار بنے، اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں اِن کے حق میں ہیں، ان شاءاللّٰہ وہ اس بار بھی مضبوطی سے ان مشکلات کا سامنا کریں گے اور کڑے وقت سے باہر نکلیں گے۔

حمزہ فردوس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے والد کو خصوصی طور پر دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید