قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے لیے ملتان ٹیسٹ یاد گار بن گیا۔
ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، ان سے پہلے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔
ابرار احمد نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں گرائیں جبکہ دوسری اننگز میں مزید 4 وکٹیں لیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔