• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام شورو: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین در بدر

جام شورو(نامہ نگار) ضلع جام شورو کے مختلف شہروں مانجھند ،سن،جام شورو سٹی،کھانوٹ،علی آباد،منظور آباد،لاکھا ،آمری،بھان سیدآباد،تھانہ بولا خان ،سری،نوری آباد ،کوٹری،سمیت دیگر دیہات ،قصبوں ،شہروں کے لئے قائم واحد سینٹر نانگو لائن کوٹری کا انچارج مبینہ طور پر خواتین سے دو سے تین ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے رشوت نہ دینے کی صورت میں  ضلع بھر کی خواتین  در بدر ہونے کے دوران ان کی تذلیل  روز کا معمول بن گئی ہے۔ مسمات جمیلہ ،مسمات رانی ،شہزادی،مسمات اللہ بچائی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نانگو لائین سینٹر کوٹری میں بار بار جانے کے باجود ان کے آئے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بغیر رشوت لئے  نہیں دیئے جاتے۔انہوں نے بتایا کے مبینہ طور رشوت وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تازہ ترین