• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مفادات متاثر نہیں کرنا چاہتے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مفادات کو متاثر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیح ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو 30 سالوں میں 35 سے 40 ارب ڈالر ملنے جا رہے ہیں،ہم بلوچستان کے مفادات کو متاثر نہیں کرنا چاہتے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کمپنیوں نے قانون سازی کی شکل میں گارنٹی مانگی تھی تاکہ منصوبہ متاثر نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید