اسلام آباد (اے پی پی) چینی قونصل جنرل کراچی لی بیجیان نے کہا ہےکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا بنیادی مقصد چین کی ترقی کے ثمرات کو ترقی پذیر دنیا کے ساتھ بانٹنا ہے تاکہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کی تشکیل میں مدد ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازنے کیلئے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔