• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل کیلئے سال 2022 کے بہترین بینک کا ایوارڈ

کراچی(جنگ نیوز) دی انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے زیر اہتمام دیگر اداروں کے اشتراک سے ہر سال پاکستان بینکنگ ایوارڈز منعقد کیاجاتاہےاس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں ایچ بی ایل کو ملک کے بہترین بینک کے ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا یاد رہے کہ بہترین بینک کا ایوارڈ اس بینک کو دیا جاتا ہے جس نے قومی ترقی میں سب سے نمایاں شراکت اور انتہائی موثر انتظام کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس سال ایوارڈز کا فیصلہ ماہرین کی 5 رکنی جیوری جس میں سید سلیم رضا سابق گورنر اسٹیٹ بینک ، نوید اے خان، سابق صدر/سی ای او فیصل بینک ڈاکٹر زیلف منیر، ایم ڈی اور سی ای او شامل تھے جبکہ شرکا میں ای بی ایم کے جاوید قریشی، سابق ایم ڈی سٹی بینک اور شہزاد نقوی شامل ہیں جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تھے۔اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے کہابہترین بینک ایوارڈ 2022 ہمارے کلائنٹس کے ہم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ ایچ بی ایل کے لیے، کلائنٹ کی مرکزیت ہمارے کاروبار اور ثقافت دونوں کی بنیاد ہے۔

بزنس سے مزید