• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر نوید حسین اور مدعی وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

پراسیکیوشن کے مزید 2 گواہوں پر وکلا صفائی کی جانب سےجرح مکمل کی گئی۔ ثنا یوسف کے قتل میں استعمال گاڑی کے مالک اور ڈرائیور پر آج جرح کی گئی۔

اس کیس میں مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید