• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، خاتون اور بچی کے مبینہ اغوا کار حادثے میں ہلاک ہوگئے

سکھر میں قومی شاہراہ پر جسکانی گوٹھ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون اور بچی زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے افراد پر خاتون کے شوہر نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر نثار بھارو نے الزام لگایا کہ ملزم نے رات کو اُن کے گھر پر حملہ کیا، بیوی اور بیٹی کو اغوا کرکے لیے گئے تھے۔

نثار بھارو کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ روڈ حادثے میں بیوی اور بیٹی زخمی ہیں۔

دوسری طرف پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون مبینہ طور پر گھر چھوڑ کر فرار ہو رہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید