• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی 14 سال کی سزا برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سندھ ہائیکورٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی، ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی خامی نظر نہیں آتی، بچے شاذ و نادر ہی جنسی زیادتی کے الزامات گھڑتے ہیں، زیادتی کرنے والا خاندان کا فرد ہو تو زیادہ امکان ہے بچے کم اور دیر سے بات بتائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ متاثرین اور خاندان اکثر شدید شرمندگی اور معاشرتی بدنامی کا سامنا کرتے ہیں، قانونی نظام بھی متاثرہ افراد کے لیے رکاوٹیں پیدا کرتا ہے، اکثر بچوں کو اپنے ہی خاندان کی جانب سے جھٹلانے یا الزام دینے کا خطرہ رہتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ متاثرہ بچی بہادری سے بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئی، بچے نے بہادری سے عدالت کو بتایا کہ اُس کے ساتھ کیا ہوا، متاثرہ بچی کی گواہی کو اعتماد پیدا کرنے والی، قابلِ بھروسہ اور سچا سمجھتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بچے سے جنسی زیادتی کو روایتی یا گھسے پٹے انداز میں نہیں دیکھا جا سکتا، مجرم اور اس کا وکیل الزامات جھوٹے ہونے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

قومی خبریں سے مزید