• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی ملک کیلئے بہتر ہو نیا وزیراعظم بنے، شان شاہد


اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک کے لیے بہتر ہو نیا وزیراعظم بنے، میرے لیے سب سے اہم پاکستان ہے۔

پانچ سو سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے ہیرو شان شاہد نے لاہور میں جنگ کو خصوصی انٹرویو دیا۔

شان شاہد نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جتنی بھی ہوں، پاکستان کا جھنڈا ایک ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں شان کا کہنا تھا کہ فلم کے اداکار کو ٹی وی گیم شو نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں پر میرا بڑا مان ہے، میں خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتا ہوں۔

اداکار شان شاہد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 75 برسوں میں پاکستان کو صرف سیاست کی فلم دکھائی گئی، انٹرٹیمنٹ پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ درجنوں ہیروئنوں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیرو کام کیا، اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔

شان نے فیملی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں، اگر وہ شو بزنس میں کام کرنا چاہیں تو میں ان کو سپورٹ کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید