• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔

اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے اسپتال پہنچایا گیا۔

برطانوی میڈیا نے حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں، جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید