وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا مؤقف دیا اور اقوام متحدہ کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب متاثرین اور تعمیر نو کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں ہمارا تفصیلی پروگرام بھی ہے جن سے آپ لوگوں کو آگاہ کرتا رہوں گا۔