• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کے غریب ڈرائیور نے ایئرکنڈیشن رکشہ تیار کر لیا

سرگودھا(نامہ نگار) شہر کے ایک غریب رکشہ ڈرائیور نے سواریوں کی سہولت کیلئے ایئر کنڈیشن رکشہ تیار کر لیا۔ یہ رکشہ سولر انرجی کی مدد سے ایئر کنڈیشن چلاتا ہے اور اس میں ایل سی ڈی بھی لگائی گئی ہے۔مسافر ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کیساتھ ساتھ ایل سی ڈی پر کارٹون اور دیگر پروگرام دیکھتے ہیں۔ غریب رکشہ ڈرائیور کی ذہانت سے تیار ہونے والا ائیر کنڈیشنر رکشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے ۔ رکشہ ڈرائیورعبدالجبار کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات ایک ٹیلی فون کال پر ائیر کنڈیشنر رکشہ اپنے گھر کی دہلیز پر منگوا لیتے ہیں ۔وہ اس رکشہ کو بہتر کریں گے اور سوریوں کیساتھ خود بھی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہونگے ۔
تازہ ترین