• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے سستا آٹا اسکیم کو ٹھپ کردیا، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔

حمزہ شہباز نے پنجاب میں آٹے کی ہوشربا قیمتوں پر ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت غریب آدمی کے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست بازی کرتے کرتے تحریک انصاف اور اس کی پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ سیاسی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا، پہلے آپ اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

قومی خبریں سے مزید