اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں۔
لاہور میں بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کا راستہ روکا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اداروں اور ان کے سربراہان پر الزامات اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔