وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں، جنرل باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں، جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہٰی کے بھی محسن ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے ق لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان پیدا ہونے والی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی اپنی اصلاح کر کے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں۔