• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: دو نوجوان جبری لاپتہ، احتجاجاً شاہراہ بند

تربت(نامہ نگار) گذشتہ شب فورس نے کیچ سے مزید دو کم عمر طالب علموں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فرسٹ ائیر کے طالب علم بدیر حبیب اور دسویں کلاس کے طالب علم طارق بشیر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو گذشتہ شب فورسز نے کیچ کے علاقے عمری کہن سے حراست میں لیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ علاقہ مکینوں و نوجوانوں کے لواحقین نے آج صبح سے مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ کہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو قوانین کے تحت انہیں حراست میں لیکر عدالت میں پیش کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید