• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک توسیع

عثمان بزدار— فائل فوٹو
عثمان بزدار— فائل فوٹو 

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے شراب کے لائسنس جاری کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارشات ہیڈ آفس ارسال کی ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری بند کرنے کا اختیار ہیڈ آفس کو ہے۔

میرے پاس بھی کہنے کیلئے بہت باتیں ہیں: بزدار

عثمان بزدار نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں کسی کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی کہنے کے لیے بہت ساری باتیں ہیں لیکن میں نے کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کی اور نہ ہی آج کروں گا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید دراصل پی ٹی آئی کے بیانیے پر تنقید ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور اتحادی حکومتوں میں ایسی باتیں چلتی رہتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید