• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے نوجوان عدالت پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے لیے 21 سالہ نوجوان سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں 21 سال کے نوجوان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نوجوان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔

نادرا کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے پاس پاکستانی شہریت نہیں، وہ مڈغاسکر کے شہری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا مڈغاسکر کا پاسپورٹ بھی ایکسپائرڈ ہو چکا ہے۔

پاسپورٹ حکام نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر پاسپورٹ جاری نہیں ہو سکتا۔

سندھ ہائی کورٹ نے نادرا اور وزارتِ داخلہ سے ایس اوپیز طلب کرتے ہوئے سماعت کو 6 ہفتوں تک ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید