• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے دار خاتون کو قتل کر کے لاش پھینک گئے: کراچی پولیس

تصویر بشکریہ چھیپا ایمبولینس سروس
تصویر بشکریہ چھیپا ایمبولینس سروس

کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر خاتون کی لاش ملی ہے، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو اس کے رشتے دار قتل کر کے فرار ہو گئے، ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر جھاڑیوں سے مذکورہ لاش ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں مقتولہ کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ خاتون شادی شدہ اور لیاری کی رہائشی تھی۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا ہے کہ خاتون کے رشتے دار ببن گل، میر مگسی اور دیگر شہداد کوٹ سے آئے تھے جن کی واپسی پر مقتولہ بھی گزشتہ صبح رشتے داروں کے ساتھ شہداد کوٹ جانے کے لیے نکلی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے رشتے دار اسے مائی کلاچی روڈ پر قتل کر کے فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید