• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشتگردی کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتا، قومی اداروں کی رپورٹ

قومی اداروں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتےحملوں کو روکنا ممکن نہیں، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا مسائل کی آماج گاہ بن گیا، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں۔

قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ’پی ایس پی‘ رینک کے سینئر افسران کی شدید کمی ہے، ایس ایس پی رینک کا صرف ایک افسر ڈی آئی جی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ ایک برس کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کے 3 واقعات ہوئے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 300 واقعات ہوئے ہیں، بھاری جانی نقصان ہوا۔

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران کئی بار قومی اداروں نے خبردار کیا تھا، بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود اس ضمن میں کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس 15 سے 18 ایس ایس پی رینک کے افسران اور 2 ڈی آئی جی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید