• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے سے متعلق درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

ٹوبہ ٹیگ سنگھ کے شہری کی دائر درخواست پر ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے درخواست دائر کی گئی۔

عدالت عالیہ لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری نے درخواست دائر کی، جس میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا تھا۔

شہری نے درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف کیا گیا اقدام ہوگا۔

موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنے مفادات کےلیے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید