چین میں کورونا وائرس سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ چین میں 3 دسمبر کو آخری مرتبہ کورونا سے اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کورونا سے دونوں اموات دارالحکومت بیجنگ میں ہوئیں۔ چین میں 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
بیجنگ میں محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسی نیشن فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔