• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی بالادستی کے بغیر کامیابی ناممکن ہے، سابق چیف جسٹس گلزار احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کامیابی ناممکن ہے کیونکہ لاء ہی سب کچھ ہےعدالتوں کی کوئی مجبوری نہیں ‘ وہ آزاد ہیں اور آئین اورقانون کے مطابق کام کرتی ہیں۔ جامعہ زکریا گیلانی لاء کالج ملتان میں رول آف لاء کے موضوع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہاکہ زندگی کے ہر شعبہ ہائے میں قانون نافذ ہوتا ہے اور اگر ہم اپنے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لیں تو ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں قانون کی جھلک ضرور نظر آئے گی۔

ملک بھر سے سے مزید