• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹھٹھہ میں پکڑی گئی قیمتی 591 سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئیں۔

لانچ انچارج جمن لاشاری کے مطابق قیمتی سوہا مچھلی فشریز کراچی میں گزشتہ شب نیلام کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوہا مچھلی بیرونِ ملک ایکسپورٹ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 لانچوں کے ماہی گیروں نے پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے گزشتہ روز ان 591 قیمتی سوہا مچھلیوں کو پکڑا تھا۔

قومی خبریں سے مزید