• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں واقعے میں صوبائی حکومت بالکل ناکام ہوگئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے میں صوبائی حکومت بالکل ناکام ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کمپاؤنڈ میں موجود سارے یرغمالی آزاد کرالیے گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج دوپہر ساڑھے 12 بجے ایس ایس جی نے شروع کیا اور دوپہر ڈھائی بجے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کو کلیئر کرالیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کے آپریشن کے دوران 2 شہادتیں بھی ہوئی ہیں، بنوں واقعے میں صوبائی حکومت بالکل ناکام ہوگئی۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے نمٹنے کی ذمے داری صوبائی حکومت کے ادارے سی ٹی ڈی کی ہے جو مکمل فیل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری صوبائی حکومت عمران خان کے پاس یرغمال بنی ہوئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بے گناہ افراد بنوں میں یرغمال بنے ہوئے تھے اور زمان پارک میں صوبائی حکومت یرغمال ہے۔

قومی خبریں سے مزید