بھارت نے عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس سے نمٹنے کے لیے نگرانی کا عمل تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزیر صحت نے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جنیوم سکیوئنسنگ پر زور دے دیا۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ریاستیں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس کی جانچ کے لیے جینوم سیکوئنسنگ بڑھائیں اور کورونا مثبت کیسز کے نمونے مخصوص لیبارٹریز بھیجیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی جینوم سیکوئنسنگ سے بروقت نئے ویرینٹس کا پتہ چل سکے گا۔
بھارتی وزیر صحت نے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن مکمل کرانے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔