• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم باکسر محمد علی سپرد خاک، ہزاروں افراد کی شرکت

لوئی ول (جنگ نیوز)عظیم باکسر محمد علی کو امریکی ریاست کینٹکی میں ان آبائی شہر لوئی ول میں سپرد خاک کردیا گیا،ان کے جنازے میںہزار وں افراد اور دنیا بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی ،محمد علی کی خواہش کے مطابق ان جنازے کی تقریب 2روز تک جاری رکھی گئی جس کا آغاز جمعرات کو ہوا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اُن کی میت ریاست کینٹیکی کے شہر لوئی ول کے فریڈم ہال میں رکھی گئی، تقریب میں جمعرات کوترک صدر نے بھی شرکت کی تاہم ان کی تدفین کے دن اپنا دورہ امریکا مختصر کرکے واپس آگئے،اس کے علاوہ اردن کے شاہ عبداللہ، اداکار ول سمتھ اور سابق باکسر لینکس لوئس بھی نے بھی شرکت کی جبکہ امریکی صدر اوباما دیگر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے،جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن انھیں ستائشی کلمات میں یاد کیا،تین بار ہیوی ویٹ چیمپیئن رہنے والے محمد علی کے جنازے کو ان اہم مقامات سے گزارا گیا جہاں انھوں نے اپنی زندگی گزاری اوراس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، محمد علی گزشتہ جمعے کو74 برس کی عمر میں  انتقال کر گئے تھے۔
تازہ ترین