• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050ء منظور، اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050ء کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔

ماسٹر پلان 2050ء کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں ایگریکلچر لینڈ محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اربن ، رورل بیلنس کےلیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔

لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن لیول تک کی پلاننگ کی منظوری دی گئی، پلان میں آبادی کے تناسب کے مطابق ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔

ماسٹر پلان 2050ء میں ٹورازم، ماحولیات اور اربن سہولیات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی،پلان میں روڈ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

دوران اجلاس مالی سال 2022-23 کے ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کےلیے اضافی فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے، فنانس، ریونیو اور ریکوری ونگز ہیڈز کے سروس اسٹرکچر بہتر بنانے، آئی ٹی کیڈر میں تعیناتی اور پروموشن کے قواعد اور ضوابط کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈاکٹر افتخار اور دیگر مالکان کے قانونی ورثا کے ساتھ آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ، ڈی ڈی ایچ آر ایم کی بی ایس 18 کے عہدے پر تقرری، پروموشن کے قواعد و ضوابط میں بہتری کےلیے ترمیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کی تقرری اور پروموشن کے نئے ضوابط، ایل ڈی اے سٹی کے پی سی ون اور مصطفیٰ ٹاؤن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید