• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے سامنے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے کیا کیا کہا؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات میں خواتین ارکان نے الزام لگایا کہ ہمیں پیسوں اور الیکشن ٹکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ق لیگی رہنما مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق خواتین ارکان نے بتایا کہ ہمیں پیسوں اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے مزید کہاکہ ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے الزام سننے کے بعد مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ اُن سے پیسے لے لیں اور اپنے پاس رکھیں۔

خواتین ارکان اسمبلی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آپ نظریے کے ساتھ رہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دوران عمران خان نے مونس الہٰی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہمارے ساتھ ہیں اور بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید